• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں خاندانی دفاتر کے کاروبار کے فروغ کے لئے اقداماتتازترین

March 24, 2023

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ نے خاندانی دفاتر کے کاروبار کی ترقی کے لئے نئے اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔

 ان کا مقصد بین الاقوامی مالیاتی اور دولت کے انتظام کے مرکز میں عالمی خاندانی دفاتر اور دولت مندوں کے لئے ایک متحرک ماحولیاتی نظام کی تیاری ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت کی طرف سے جاری کردہ پالیسی بیان کے مطابق، ہانگ کانگ ایک نئی کیپیٹل انویسٹمنٹ انٹرنیٹ اسکیم شروع کرنے، ٹیکس چھوٹ کی پیشکش اور مارکیٹ سہولت کے اقدامات کے لئے کام کرے گا۔

بیان کے مطابق خاندانی دفتر ہانگ کانگ کی ٹیم انسان دوستی کی کوششوں کو آسان بنانے اور تعلیم بارے امور میں مدد کرنے جیسی خدمات کا احاطہ کرنے کے لئے اپنے کردارکو وسعت دے گی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی حکومت کے سیکرٹری مالیات پال چن نے کہا کہ پالیسی بیان ہانگ کانگ کو ایک معروف عالمی خاندانی دفتر مرکز کے طور پر ترقی دینے کے عزم کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہاکہ خاندانی دفتر کاروبار کو فروغ دینا، ہانگ کانگ میں دنیا بھر سے سرمایہ جمع کرنا ہماری مالیاتی مارکیٹ کے ساتھ ساتھ اثاثوں اور دولت کے انتظام کی صنعت کو مضبوط بنانے کے لئے سازگار ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ہانگ کانگ کی مالیاتی اور پیشہ ورانہ خدمات، اختراع ،  ٹیکنالوجی، سبز، فنون ، ثقافت اور انسان دوستی کی پائیدار ترقی کو بھی فروغ دے گا، جس سے ہانگ کانگ میں ترقی کے لئے مضبوط تحریک پیدا ہوگی۔