ہانگ کانگ (شِنہوا) چائنیز پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ہانگ کانگ گیریژن نے اسٹون کٹرز آئی لینڈ بیرکس میں پی ایل اے کے قیام کی 96 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا اور ہانگ کانگ میں زندگی کے تمام شعبوں کا ان کی طویل مدتی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی، ہانگ کانگ میں سینٹرل پیپلز گورنمنٹ کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر ژینگ یان شیونگ، ہانگ کانگ میں سینٹرل پیپلز گورنمنٹ کی قومی سلامتی تحفظ کے دفتر کے ڈائریکٹر ڈونگ جنگوی، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے ڈپٹی کمشنر پین یونڈونگ، چائنیز پی ایل اے ہانگ کانگ گیریژن کے کمانڈر پینگ جنگ تانگ، پی ایل اے ہانگ کانگ گیریژن کے پولیٹیکل کمشنر لائی ر وشن نے تقریب میں شرکت کی۔
اپنی تقریر میں پینگ نے گزشتہ 96 سالوں میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قیادت میں پی ایل اے کی جانب سے حاصل کردہ تاریخی کامیابیوں اور 26 سال قبل ہانگ کانگ میں داخل ہونے کے بعد سے ہانگ کانگ میں پی ایل اے گیریژن کی سخت محنت کا جائزہ لیا۔
پینگ نے کہا کہ ہانگ کانگ گیریژن ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چھاؤنی سے متعلق ملک کے بنیادی قانون اور عوامی جمہوریہ چین کے قانون کی سختی سے پاسداری کرے گا، قانون کے مطابق ہانگ کانگ پر حکمرانی کرنے میں چیف ایگزیکٹو اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کی بھرپور حمایت کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانگ کانگ گیریژن قومی سلامتی کے تحفظ کے لئے نئے اور اعلیٰ تعاون کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی طویل مدتی خوشحالی و استحکام اور ہانگ کانگ میں ایک ملک، دو نظام کے فلسفے کو فروغ دے گا۔
استقبالیہ تقر یب میں 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔