• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ میں پیپلز لبریشن آرمی چھاؤنی کا مشترکہ گشت کا اہتمامتازترین

June 26, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) کی ہانگ کانگ چھاؤنی نے اپنی بری ،بحری اورفضائی افواج کے مشترکہ گشت کااہتمام کیا جس میں  فوجیوں کی تربیت،ہنگامی ردعمل کی جنگی صلاحیت،مشرکہ منصوبہ بندی اور آپریشنزاور مخصوص صورتحال سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مشترکہ گشت  جسے حقیقی جنگی ماحول میں کیا گیا، میں صریح الحرکت بری فوج، بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور مسلح افواج کے دیگر یونٹس شامل تھے۔

تربیت میں  تیزی سے  تیاری اور کمانڈ،بیرکس کے دفاع،ہنگامی بچاو پرتوجہ دی گئی جو فوجیوں کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گی اور متنوع فوجی مشنز کو مکمل کرے گی ۔

مشترکہ گشت کے دوران شرکت کرنیوالے فوجیوں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) کی سڑک، سمندر اور ہوا بازی سے متعلق انتظامیہ کے قوانین اور قواعد کی سختی سے تعمیل کی  اور ایچ کے ایس اے آر حکومت کے متعلقہ محکموں کواس حوالے سے پیشگی اطلاع دی۔