ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے ہانگ کانگ گیریژن نے 1997 میں ہانگ کانگ میں اپنی تعیناتی کے بعد سے اپنی 26 ویں روٹیشن مکمل کرلی ۔
سنٹرل ملٹری کمیشن (سی ایم سی) کی طرف سے منظور شدہ، یہ اقدام چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے تحفظ کے قانون کے مطابق ایک معمول کی سالانہ روٹیشن ہے۔
روٹیشن پر ہانگ کانگ چھوڑنے والے افسران اور سپاہیوں نے ہانگ کانگ میں اپنی تعیناتی کے دوران دفاع کے حوالے سے اپنے تمام فرائض کامیابی سے مکمل کئے ہیں۔
روانگی پر گیریژن کے انفارمیشن آفس کے ذریعے،انہوں نے ہانگ کانگ میں اپنے قیام کے دوران تعاون کرنے پر ہانگ کانگ کے تمام شعبوں اورعام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔