• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں کا نئے دور کی چینی اصلاحات و کھلے پن میں بھرپورحصہ لینے کا عزمتازترین

July 21, 2024

بیجنگ (شِنہوا) ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطوں میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کے ساتھ ساتھ  چینی مین لینڈ پر رہنے والے تائیوان کے ہم وطنوں نے حال ہی میں منعقدہ اہم اجلاس میں منظورکردہ قرارداد کی تائید کی اور اپنے خوش وجذبہ کا اظہار کیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں مرکزی کمیٹی نے بیجنگ میں پیر تا جمعرات منعقدہ اپنے تیسرے مکمل اجلاس میں چینی جدیدیت میں پیشرفت کے لئے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ یہ اہم اجلاس ہانگ کانگ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے جس میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے اور چینی جدیدیت میں پیشرفت پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

انہوں نے ہانگ کانگ کے تمام شعبوں سے کہا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ملک کو جدید بنانے کی کوششوں میں حصہ دار بنیں۔

مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو ہو ایٹ سینگ نے کہا کہ مکاؤ "ایک ملک، دو نظام" کی پالیسی سے مزید استفادہ کرتے ہوئے عالمی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر خطے کی قوت میں فائدہ اٹھائے گا اور چینی جدیدیت سے قومی تجدید شباب کی  کوشش کرے گا۔

اصلاحات اور کھلے پن سے پیدا شدہ نئے مواقع کو قبول کرنے پر ہانگ کانگ اور مکاؤ دونوں میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔ دونوں خطوں کے قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے کہا کہ اس اجلاس سے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے مختلف شعبوں میں اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

تائیوان کے کاروباری افراد اور ہم وطنوں نے بھی اصلاحات کو گہرا کرنے اور کھلے پن کو وسعت دینے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے جو مین لینڈ کی ترقی پر ان کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔