• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ، مکاؤ کے رہائشیوں کے لئے سفری اجازت نامے کی مدت بڑھادی جائے گی، چینی مین لینڈ کا اعلانتازترین

April 28, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ نے ہانگ کانگ اور مکاؤ کے اہل رہائشیوں کے لئے مین لینڈ سفری اجازت نامے کی معیاد 8 مئی سے بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔  

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 30 دسمبر 2023 کے درمیان ختم ہونے والے ان کے مین لینڈ سفری اجازت ناموں کی معیاد میں 31 دسمبر 2023 تک توسیع کی جائے گی۔ اس توسیع کے بعد ایسے اجازت نامے رکھنے والے افراد مین لینڈ آمدورفت کے لئے عمومی داخلی اور خارجی معائنہ طریقہ کار سے گزریں گے۔

قومی امیگریشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں کی بڑھتی سفری طلب کو پورا کرنا ہے۔ 6 فروری سے ان خطوں کا چینی مین لینڈ کے ساتھ سفر معمول پرآچکا ہے۔ 

نوول کرونا وائرس وبا کے سبب  ان دونوں خصوصی انتظامی خطوں کے متعدد رہائشی اپنے سفری اجازت ناموں کی بروقت تجدید نہیں کراسکے تھے۔