• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ سے خلا باز کا انتخاب باعث فخر ہے، جان لیتازترین

June 12, 2024

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے کہا کہ ان کے خطے کےایک رہائشی کے چین کے خلابازوں کے چوتھے گروپ کا رکن منتخب ہونے پر ہانگ کانگ کو فخر ہے۔

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کے کسی پے لوڈ ماہر کے لیے خلا باز بننے کا پہلا موقع ہے۔

انہوں نے ہانگ کانگ سے امیدوار کے انتخاب پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے اسے ہانگ کانگ کی سائنس وٹیکنالوجی میں پیشرفت بھی قرار دیا۔

لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی جامعات کی تحقیق و ترقی ٹیموں نے متعدد مواقع پر قومی خلائی منصوبوں میں معاونت کی اور ایک مقامی رہائشی کا خلاباز وں میں جگہ بنانا شہر کی سائنس و ٹیکنالوجی صلاحیتوں کی اختراعی مہارت کی مزید تصدیق کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت مزید باصلاحیت افراد میں صلاحیتیں نکھارنے اور ہانگ کانگ کو ایک عالمی سائنس و ٹیکنالوجی اختراعی مرکز بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے گی۔