گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے جنوبی ہانگ کانگ-ژوہائی-مکاؤ پل اکتوبر 2018 میں ٹریفک کے لئے کھولا گیا جس کے بعد سے گزشتہ روز سہ پہر 4 بجے اس مقام سے ایک کروڑ سے زائد گاڑیوں کی آمدورفت ہوچکی ہے۔
ہانگ کانگ- ژوہائی- مکاؤ پل کے سرحدی معائنہ اسٹیشن کے مطابق اس پل کی ژوہائی بندرگاہ سے گاڑیوں کی آمدورفت 2019 میں 8 لاکھ 60 ہزار تھی جو 2023 میں بڑھ کر 32 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ۔ یہ پل اور سرنگ پر مبنی دنیا کی طویل ترین سمندری گزرگاہ ہے۔
رواں سال اب تک ژوہائی بندرگاہ سے گاڑیوں کی آمدورفت 15 لاکھ 80 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔
اس پل نے سرحد پار سفر کو نیا اندازمہیا کیا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں 45 ہزار سے زائد مین لینڈ سیاحتی گروپس نے پل کے ذریعے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کا سفر کیا، جبکہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے رہائشیوں نے یہاں سے مین لینڈ کے تقریباً ایک کروڑ دورے کئے جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔
اس گزرگاہ کی لمبائی 55 کلومیٹر ہے اور یہ چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے ، صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی اور مکاؤ خصوصی انتظامی خطے کو جوڑتی ہے۔ اس نے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ- مکاؤ گریٹر بے ایریا کو زبردست اقتصادی مواقع اور فوائد مہیا کئے ہیں۔