• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ہانگ کانگ،قومی سلامتی قانون کی خلاف ورزی پر 14 افراد پر فرد جرم عائدتازترین

May 30, 2024

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی ایک عدالت نے  ریاست کا تختہ الٹانے کی سازش کرنے پر  قومی سلامتی قانون کے تحت 14 افراد کو مجرم قرار دیا ہے۔

2020 میں نام نہاد پرائمری الیکشن کے انعقاد اور اس میں حصہ لینے  پر2021 میں 47 افراد بشمول چین مخالف بینی تائی ییو ٹِنگ، سابق قانون ساز وو چھی وائی، لام چیوک ٹِنگ اور ایلون یونگ  کو ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ان 47 میں سے  16 مدعا علیہان نے الزامات سے انکار کیا تھا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کی ہائیکورٹ نے 16 میں سے 14 افراد کو مجرم قرار دیا ہے جبکہ دو کو بری کر دیا گیا۔

جن 14افراد کو مجرم قرار دیا گیا ہے ان میں گورڈن اینگ،ٹیٹ چھینگ،کلیریسی یونگ،مائیکل پھینگ، کیلون ہو، ہیلینا وونگ،سوزی تک لوئے،گئینتھ ہو، ریمنڈ چھان، اوین چھو،لیم چیوک  ٹنگ،لیونگ کوک ہونگ،رکی ار اور ونی یو شامل ہیں۔