• Islamabad, Pakistan
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا، آچے میں سیلاب ، رہائشیوں کی نقل مکانیتازترین

October 08, 2022

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبہ آچے کے شہر لوک سیوماوے میں شدید بارش اور سیلاب سے رہائشی علاقے زیرآب آگئے۔

آچے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے چیف ایگزیٹو الیاس نے ایک بیان میں کہا کہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق پانی کم نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ پانی کی سطح 40 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک ہے۔ منگل سے لوک سیوماوے کے رہائشی مکانات سیلاب زدہ ہوگئے تھے۔

سیلاب زدگان کی نگرانی اور اعدادوشمارجمع کرنے کے لئے ایک تیز رفتار ردعمل ٹیم بھیج دی گئی تھی۔

 

انڈونیشیا، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں لوگ سیلابی پانی سے ایک خاتون کو ربڑ کی کشتی کی مدد سے نکال رہے ہیں۔  (شِنہوا)

انڈونیشیا، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں ایک باپ اپنے بچے کو کاندھے پر اٹھائے سیلابی پانی سے گزررہا ہے۔ (شِنہوا)

انڈونیشیا ، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں ایک باپ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیلابی پانی سے گزررہا ہے۔   (شِنہوا)

انڈونیشیا ، صوبہ آچے کے شہر لہوک سکون میں ایک باپ اپنے بیٹی کے ساتھ سیلابی پانی سے گزررہا ہے۔   (شِنہوا)