جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا میں ایک ہائی وے پر تین گاڑیوں کے ایک تباہ کن حادثے میں 12 افراد ہلاک اور2 زخمی ہو گئے۔
کاراوانگ ریجنسی پولیس کے سربراہ وردھانتو ہڈیکاکسونو نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ پیر کو کاراوانگ میں ایک ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب نومسافروں پر مشتمل ایک منی بس سڑک کے کنارے رکنے کےلیے موڑ کاٹ رہی تھی کہ اچانک پیچھے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔
بس کو پیچھے سے آنے والی ایک اور منی بس نے بھی ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دو منی بسوں میں آگ لگ گئی۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے 12 افراد کی میتوں کوقریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔