• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں چھتری میلے کا انعقادتازترین

September 10, 2023

سوراکارتا، انڈونیشیا (شِنہوا) انڈونیشیا کے وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا میں منعقدہ انڈونیشیا چھتری میلہ 2023  کے دوران اندرون و بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں نے مختلف رنگا رنگ اور خوبصورت چھتریوں کو سراہا۔

چھتری کاریگروں نے روایتی پیداواری طریقہ کار جدید ڈیزائنز کے ساتھ ملانے کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے جس سے سیاحوں کو دلکش نظارے دیکھنے کو ملتے ہیں۔

میلہ 8 سے 10 ستمبر تک منعقدہ ہوا جس میں عوام کو ملک کی اچھی طرح سے محفوظ روایتی چھتریوں بارے مزید جاننے کا موقع ملا۔

 

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا میں منعقدہ انڈونیشیا چھتری میلہ 2023 کے دوران ایک خاتون مختلف قسم کی چھتریوں کے قریب سے گزررہی ہے۔(شِںہوا)

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا میں لوگ منعقدہ انڈونیشیا چھتری میلہ 2023  دیکھ رہے ہیں۔ (شِںہوا)

انڈونیشیا، وسطی جاوا کے شہر سوراکارتا میں منعقدہ انڈونیشیا چھتری میلے 2023 میں ایک خاتون کا چھتریوں کے ساتھ تصاویر کے لئے انداز ۔(شِںہوا)