• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران بھگدڑ ، پولیس نے 6 افرادکو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیاتازترین

October 08, 2022

جکارتہ(شِنہوا)انڈونیشیا میں پولیس نے فٹبال میچ کے دوران مچنے والی مہلک بھگدڑ میں 6 افراد کو واقعہ کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے ، صوبہ مشرقی جاوا میں مالانگ کے کانجوروہان اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے کے باعث 131 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

انڈونیشیا کی قومی پولیس کے سربراہ لیسٹیو سگیت پروابووو نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ مشتبہ افراد میں سے 3 پولیس اہلکار ہیں جو مبینہ طور پر آنسو گیس کےاستعمال کے حوالے سے غلطی کے مرتکب ہوئے۔

لیسٹیو نے کہا کہ ان افسران نے اپنے ماتحتوں کو میدان میں آنسو گیس فائر کرنے کی ہدایت کی جبکہ وہ اس بات سے بخوبی آگاہ تھے کہ فیفا کے قانون کے تحت فٹ بال میچوں کے دوران آنسو گیس کا استعمال منع ہے۔

پولیس چیف کے مطابق دیگر3 مشتبہ افراد میں ملک میں فٹبال لیگ کمیٹی پی ٹی لیگا انڈونیشیا بارو(ایل آئی بی)کے صدر ڈائریکٹر ، اریما ایف سی گیمز کی کمیٹی کے سربراہ اور ایک سیکورٹی افسرشامل ہیں۔ ان افراد پر اسٹیڈیم کی تنصیبات کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنانے میں ناکام رہنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ہفتہ کےاختتام  پر انڈونیشیا کے ایک لیگ فٹبال میچ میں پرسیبایا سورابایا کے ہاتھ اریمامالانگ کلب کی شکست کے بعد پیش آیا تھا۔