جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیا کے صوبےمغربی سماٹرا کے علاقے پی سیسر سلاطان میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 لاپتہ ہو گئے ہیں۔ قدرتی آفات سے بچاؤ کے مقامی ادارے کے سربراہ ڈونی گسریزال نے ایک بیان میں کہا کہ امدادی کارکن اب بھی دیگر لاپتہ افراد کی تلاش کر رہے ہیں اور طوفانی بارشوں سے پیدا شدہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارش ابھی تک جاری ہےاور کئی مقامات تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں ۔ اس صورت حال میں ہم دیہاتیوں کی مدد کے لیے کشتیوں کا استعمال کررہے ہیں۔