• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انرجی ٹرانزیشن جنوبی ایشیا کو ترقی کے مواقع فراہم کرتی ہے : ورلڈ بینکتازترین

October 31, 2023

ڈھاکہ(شِنہوا) عالمی بینک نے کہا ہے کہ  ٹھوس ترقی کے باوجود، جنوبی ایشیا کو ایک پرخطر صورتحال کا سامنا ہے، عالمی بینک نے اپنی تازہ ترین علاقائی اقتصادی اپ ڈیٹ میں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی کو فروغ دینےکے لیے گلوبل انرجی ٹرانزیشن سے مکمل فائدہ اٹھائیں۔

   یہ رپورٹ بی آراے سی انسٹی ٹیوٹ آف گورننس اینڈ ڈویلپمنٹ (بی آئی جی ڈی) اور ورلڈ بینک کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس میں جاری کی گئی، جو گزشتہ روز " تیزرفتار اور ماحول دوست ترقی کی جانب" کے عنوان سے ڈھاکہ میں شروع ہوئی۔

عالمی بینک نے کہا کہ سست شرح نمو اور مالیاتی چیلنجز کی وجہ سے جنوبی ایشیائی ممالک کے پاس اپنی معیشتوں کو توانائی کی عالمی منتقلی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے میں مدد کرنے کی گنجائش محدود ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی توانائی کی منتقلی پیداواری صلاحیت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے، ملازمتیں پیدا کرنے، فضائی آلودگی کو کم کرنے اور ایندھن کی درآمدات پر انحصار کو کم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔  

رپورٹ کے مطابق، محدود مالیاتی گنجائش کے باوجود، یہ ممالک مارکیٹ پر مبنی ضوابط، معلومات اور مالیات تک وسیع تر رسائی اور قابل اعتماد پاور گرڈ کی فراہمی کے ذریعے اداروں کو توانائی کی زیادہ بچت والی ٹیکنالوجیز کو اختیار کرنے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔