• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسانی حقوق کے بہانے سنکیانگ میں ’’جبری ڈی کپلنگ ‘‘کی کوششیں کامیاب نہیں ہونگی،چینتازترین

February 20, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ بعض سیاسی قوتوں کی جانب سے انسانی حقوق کا بہانہ بنا کر سنکیانگ میں "جبری ڈی کپلنگ ، جبری  طور پر بے روزگاری اور اسے غربت کی طرف زبردستی دھکیلنے " کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات  معمول کی نیوز بریفنگ کے دوران اس سے متعلقہ  ایک سوال کے جواب میں کہی۔

 انکا کہناتھا بعض جرمن کمپنیاں، جن میں ووکس ویگن اور بی اے ایس ایف شامل ہیں، خطے میں نام نہاد "جبری مشقت" اور "حراستی کیمپوں" سے متعلق  خدشات  کی بنیاد پر مبینہ طور پر سنکیانگ میں اپنے کاروباری مفادات کو منقطع کرنے پر غور کر رہی ہیں۔

ماؤ نے کہا کہ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے باور کرایا کہ بعض سیاسی قوتوں نے دنیاکے سامنے سنکیانگ کے بارے میں بہت زیادہ جھوٹ اور غلط معلومات کو پھیلایا ہے اور  "جبری مشقت"اس کی ایک مثال ہے۔ وانگ نے  یہ بھی  کہا کہ سنکیانگ کے بارے میں اس قسم کے  جھوٹ پھیلانے  کا مقصد  ہلچل پیدا کرنا اوراس طریقے سے چین کی ترقی اور احیاء کےعمل کو روکنا ہے۔

 ماؤ نے کہا کہ سنکیانگ میں اس  وقت  سماجی استحکام، اقتصادی ترقی، نسلی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور سنکیانگ میں تمام نسلی گروہوں کے حقوق اور مفادات کا مؤثر انداز میں تحفظ کیا جاتا ہے۔

 ماؤ نے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ متعلقہ کمپنیاں حقائق کا احترام کریں گی، صحیح اور غلط  میں تمیز کریں گی، اور سنکیانگ میں سرمایہ کاری اور ترقی کے مواقعوں سے استفادہ کریں گی۔"