بیجنگ(شِنہوا) صحت کے حوالے سے ایک مشہور ٹوٹکہ ہے کہ دن میں آٹھ گلاس پانی (تقریباً دو لیٹر) پینا چاہیے،تاہم، ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے کم مقدار میں جسم کو پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔
چین کے شین ژین انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی (ایس آئی اے ٹی) کے سائنسدانوں کی سربراہی میں ایک بین الاقوامی گروپ نے معلوم کیا کہ بیس سال کی عمر میں ایک مرد کی روزانہ پانی کی ضرورت اوسطاً 1.5 سے 1.8 لیٹر ہونی چاہیے، جب کہ اسی عمر کی ایک عورت کے لیے یہ 1.3 سے 1.4 لیٹر ہونی چاہیے۔
سائنس جریدے میں جمعہ کو شائع ہونے والی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پہلی بار انسانی جسم میں پانی کے تناسب کو بتایا گیا ہے یہ تناسب ایک انڈیکیٹر ہے جو جسم کے ہر روز استعمال ہونے والے پانی کی مقدار کو ظاہر کرتا ہے۔
آئسوٹوپ ٹریکنگ طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے محققین نے 20 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھنے والے 8 دن سے 96 سال عمر کے 5ہزار 604 شرکاء پر اپنی تحقیق کو مکمل کیا۔