• Columbus, Unknown
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسانی وسائل کی بھرپور فراہمی چین کی قابل ذکر طاقت رہی ہے، وزیر اعظمتازترین

March 13, 2023

بیجنگ (شِنہوا) وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا ہے کہ انسانی وسائل کی بھرپور فراہمی چین کی قابل ذکر طاقت ہے۔ اس کی آبادی کی منفعت  ختم نہیں ہوئی اور اس کی قدرتی صلاحیت کا فائدہ تیار ہو رہا ہے۔

لی نے پیر کے روز چین کے قومی قانون ساز ادارے  14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی ترقی کا محرک بدستور مضبوط اور مستحکم ہے۔

انہوں نے واضح  کیا  کہ چین میں کام کرنے کی عمر  والی آبادی تقریباً 90 کروڑ ہے اور ایک کروڑ 50لاکھ افراد سالانہ افرادی قوت میں شامل ہورہے  ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  آبادی کے فائدے  کا تخمینہ لگاتے وقت ہم صرف آبادی کے بہت بڑے حجم  کو نہیں دیکھیں گے بلکہ اعلیٰ صلاحیت کی حامل افرادی قوت کے پیمانے کو بھی دیکھیں گے۔

وزیراعظم کے مطابق چین میں 24 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کی ہے جبکہ افرادی قوت میں نئے آنے والوں کی تعلیم کی اوسط مدت 14 سال تک بڑھ گئی ہے۔