اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے دہشت گردی سے پیدا شدہ کثیر الجہتی مشکلات سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون پر زور دیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ژانگ نے انسداد دہشت گردی میں درست نقطہ نظر اپنانے اور مضبوط سیاسی عزم ظاہر کیا۔
ژانگ نے کہا کہ دہشت گرد سرگرمیوں کا وسیع دائرہ کار، ان کے پیچیدہ تنظیمی نیٹ ورکس اور کارندوں کی مسلسل نقل و حرکت کسی بھی ملک کے لئے آزادانہ طور پر ان سے نمٹنا اور ان کا خاتمہ کرنا مشکل بنا دیتی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سلامتی کونسل کی طرف سے دہشت گرد قرار دی گئی تمام تنظیموں اور افراد کا مقابلہ کرتے ہوئے مشترکہ، جامع، تعاون پر مبنی اور پائیدار سلامتی کا تصور اپنائیں اور انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں میں اقوام متحدہ کے نمایاں مربوط کردار کی حمایت کریں اور سلامتی کونسل، جنرل اسمبلی اور اقوام متحدہ کی عالمی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی متعلقہ قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کریں۔
ژانگ نے "کسی بھی دوہرے معیار" کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے "مخصوص انسداد دہشت گردی" کے تصور کی مخالفت اور انسداد دہشت گردی امور کو سیاسی رنگ دینے کی مذمت کی۔
انہوں نے نمایاں شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے اور وسائل کی تقسیم مزید بہتر بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔