• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انسداد دہشتگردی کے بہانے امریکہ کی کیوبا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کرتے ہیں،چینتازترین

May 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشتگردی کے بہانے امریکہ کی کیوبا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

یہ بات چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماوننگ نے اپنی معمول کی پریس برینفنگ میں کہی۔کچھ عرصہ قبل امریکہ نے کیوبا کو ان ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا جو دہشتگردی  کیخلاف مکمل تعاون نہیں کر رہے لیکن اسے پھر بھی دہشتگردی کا معاون قرار دیا تھا۔

چینی ترجمان نے کہا  کہ جیسا کہ کیوبن وزیر خارجہ رود ریگیزپاریلا  نے بھی کہا ہے کہ امریکہ نے ابھی اس بات کو تسلیم کیا ہے جس کو ہر کوئی جانتا ہے کہ کیوبہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کیوبا کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امریکہ کی طرف سے انسداد دہشتگردی کے بہانے کیوبا کے اندرونی معاملات میں مداخلت، اس پر سیاسی دباو اور اس کے خلاف اقتصادی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کیوبا کیساتھ  تعلقات کے حوالے سے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں ، مقاصد اور عالمی تعلقات کو کنٹرول کرنے کے اصولوں کے مطابق کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ  کی طرف سے  کیوباکے متعلق تمام رکاوٹوں اور پابندیوں کو ہٹانے، بات چیت اور گفت و شنید کے ذریعے تنازعات و اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے، تعلقات کو بہتر بنانے اور پرامن اور مستحکم رکھنے میں کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔