• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ کے سابق ڈسپلن چیف رشوت کے الزام میں گرفتارتازترین

February 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی کمیٹی  برائے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنہ (آئی سی بی سی) کے سابق رکن اور اس کے نظم و ضبط معائنہ کمیشن کے سابق سربراہ کو رشوت لینے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے گزشتہ روز بتایا کہ گرفتاری کا فیصلہ شانڈونگ کے صوبائی  عوامی استغاثہ کی طرف سے کیا گیا، جسے نگران قومی کمیشن کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایس پی پی کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

کیس سے متعلقہ مزید کارروائی جاری ہے۔