• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کی تشکیل سے مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھے گی، فلسطینی وزیراعظمتازترین

November 29, 2022

رم اللہ(شِنہوا) فلسطین کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو کی حکومت کی تشکیل سے مغربی کنارے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہو گا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق انہوں نے فلسطینی کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں کہا کہ آئندہ اسرائیلی حکومت اسرائیلی فوج کی حفاظت میں آباد کاروں کی ایک ملیشیا بنانے کیلئے کام کرے گی جو مغربی کنارے میں پہلے سے کشیدہ صورتحال کو مزید بڑھا دے گی۔

انہوں نے اس امر سے بھی خبردار کیا کہ آئندہ اسرائیلی حکومت اسرائیلی آباد کاروں کو سب کچھ دے گی جو وہ چاہتے ہیں اور انہیں قانونی، مادی اور سیاسی طور پر تحفظ فراہم کرے گی، مزید بتایا کہ آبادکاروں کی تمام بستیاں بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی اور ناجائز ہیں۔

اسرائیل کے نامزد وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جماعت "لیکود"اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت نوم نے اتوار کے روز ایک اتحادی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس سے نیتن یاہو اسرائیل کی تاریخ میں انتہائی دائیں بازو کی حکومت بنانے کی جانب ایک قدم آگے بڑھ گئے ہیں۔

نتن یاہو کو نومبر کے وسط میں نئی مخلوط حکومت بنانے کا حکم ملنے کے بعد لیکود پارٹی کا یہ دوسرا اتحادی معاہدہ ہے۔