واشنگٹن(شِنہوا)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو سال سے زیادہ عرصہ تک ٹوئٹر پرپابندی کا سامنا کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واپس آ گئے جو پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا۔
گزشتہ رات ٹرمپ نے "انتخابی مداخلت، کبھی ہتھیار نہ ڈالیں" کےعنوان کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی۔
یہ تصویر جمعرات کے اوائل میں اسوقت لی گئی جب انہوں نے جارجیا کے انتخابی مداخلت کیس پر اٹلانٹا میں حکام کے سامنے ہتھیار ڈالے۔
دو گھنٹوں کے اندران کی پوسٹ کو تقریباً 4 لاکھ 85 ہزار لائکس، 1 لاکھ42ہزار ری پوسٹس اور 47 ہزار 300 کوٹس حاصل ہوئے۔
ٹرمپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر6 جنوری 2021 کو امریکی دارالحکومت میں ہنگامے کے بعد پابندی لگا دی گئی تھی۔ ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے نومبر 2022 میں ٹرمپ کا اکاؤنٹ بحال کر دیا تاہم ٹرمپ نے فوری طور پر کچھ بھی پوسٹ نہیں کیا تھا۔