غزہ(شِنہوا)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) نے غزہ شہر جانیوالے اقوام متحدہ کے قافلے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
اوآئی سی نے اپنے بیا ن میں کہا ہے کہ یہ حملہ بین الاقوامی قانون اور قراردادوں کی خلاف ورزی ہے،بیان میں اسرئیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو خوراک،پانی،طبی سہولیات اور دیگر ضروری خدمات سے مسلسل محروم رکھنے کی بھی مذمت کی گئی۔
بیان میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوجی جارحیت پر جنگ بندی کرے، غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی پائیدار فراہمی کو یقینی بنائے، فلسطینی شہریوں کی جبری نقل مکانی کی کوششوں کا مقابلہ کرے اور فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے۔
مشرق قریب میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اتوار کے روز غزہ شہر جانے والے اقوام متحدہ کے قافلے پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی۔
لزارانی نے مزید کہا کہ اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن ہماری ٹیمیں اقوام متحدہ کے واضح نشان والی بکتر بند گاڑیوں میں اور اقوام متحدہ کی جیکٹیں پہن کر سفرکر رہی تھیں۔