• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اردن کی جانب سے غزہ کے اسپتال کو فضا سے طبی سامان کی فراہمیتازترین

November 06, 2023

عمان (شِنہوا) اردن کی رائل ایئر فورس کے ایک طیارے نے پیر کو غزہ کی پٹی میں اردن کے فیلڈ ہسپتال میں فضا سے فوری طبی سامان اتارا ہے۔

اردن کی سرکاری پیٹرا نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ میں    ایک نامعلوم فوجی ذریعے کے حوالہ سے بتایا گیا کہ غزہ کی  محصور پٹی تک زمینی راستے سے امداد کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے ہسپتال میں ادویات اور طبی سہولیات سے متعلقہ سامان ختم ہونے کے  قریب تھا ، یہ کارروائی غزہ میں لوگوں کی مدد کے لیے اردن کی  مسلسل کوششوں کاحصہ ہے۔ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پیر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ پر فلسطینی عوام کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نڈر فضائیہ کے اہلکاروں نے آدھی رات کو غزہ میں اردن کے فیلڈ ہسپتال میں فوری طبی امداد فراہم کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اردن کا فیلڈ ہسپتال تمام چیلنجز اور مشکلات کے باوجود غزہ کے زخمیوں کا علاج کر رہا ہے اور  غزہ کے لوگوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے اپنا انسانی  ہمدردی کا کردار ادا کر رہا ہے