عمان (شِنہوا) اردن کی وزارت خارجہ نے ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے۔
وزارت کے ایک بیان کے مطابق اس اقدام کو نفرت اور اسلامو فوبیا کی ایک شکل قرار دیا گیا ہے جس نے مذاہب کے خلاف تشدد کو بھڑکایاہے۔
وزارت نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اپنی تنقید کرتے ہوئے اسے مسترد کرنا جاری رکھیں گے جو مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے اور نفرت کو ہوا دینے کا سبب بنے اور پرامن بقائے باہمی کے لئے خطرہ ہو۔
بیان میں زور دیا گیا ہے کہ انتہا پسندی، مذہبی منافرت اور مذہبی علامتوں و تقدس کی بے حرمتی کو جرم قرار دینے والے قوانین کے ذریعے ایسے اقدامات کو روکا جائے جبکہ امن، ہم آہنگی، رواداری اور دوسروں کی قبولیت کو فروغ دیا جائے۔
اردن کی وزارت خارجہ نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قرآن پاک کی حالیہ بے حرمتی پر سویڈش ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔