• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسٹاک ہوم الیکٹرک کار نمائش میں چینی کار ساز کمپنیوں کی تعداد میں اضافہتازترین

February 04, 2024

اسٹاک ہوم (شِنہوا) اسٹاک ہوم میں الیکٹرک کار نمائش 2024 شروع ہوگئی ہے جس میں بڑی تعداد میں چینی الیکٹرک گاڑیاں پیش کی گئی ہیں۔

شنگھائی میں قائم سائیک موٹرز کی تیار کردہ ایم جی سائبرسٹر اسپورٹس کار کی سوئیڈن میں نمائش کی گئی  جس میں کئی مہمانوں نے اس کے "قینچی نما" دروازوں کو سراہا۔

ایم جی سویڈن کی پی آر منیجر ایما ہارن اسٹروم نے شِنہوا کو بتایا کہ 2021 میں پہلا ماڈل لانچ ہوا جس کے بعد یہ برانڈ سویڈش مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔

ہارن سٹروم کے مطابق سویڈن میں چند روز قبل ہی کمپنی کی 20 ہزار ویں گاڑی فروخت ہوئی ہے۔

شپھنگ، زی کار اور یورپ میں پہلے اورا  کے نام سے مشہور برانڈ  اب جی ڈبلیو ایم برانڈ کے تحت فروخت ہونے والے برانڈ میں شامل ہیں۔

جی ڈبلیو ایم سویڈن کے سروس منیجر مارٹن جونسن نے شِںہوا کو بتایا کہ "نومبر 2022 میں مارکیٹ میں داخل ہونے کے بعد سے اب تک سویڈن میں تقریباً ایک ہزار کاریں فروخت کی جاچکی ہیں۔

سوئیڈن، اسٹاک ہوم میں منعقدہ سویڈش الیکٹرک کار نمائش 2024 میں ایک شخص منی کوپر کی الیکٹرک کار کا جائزہ لےرہا ہے۔ (شِںہوا)

زیادہ تر سویڈش عوام کچھ عرصہ قبل تک جی ڈبلیو ایم برانڈ کے وجود سے آگاہ نہیں تھے تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ خریدار کسی قسم شکوک و شبہات کا شکار تھے۔

جونسن نے کہا کہ سویڈن میں چینی الیکٹرک کاروں کی حالیہ پذیرائی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کی گارنٹی لامحدود مائلیج کے ساتھ 5 سال جبکہ بیٹری کی گارنٹی 8 سال یا 1 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان میں سے 95 فیصد گاڑیاں لیزنگ کنٹریکٹ پر بھی دستیاب ہیں اس لئے صارفین کو قطعیٰ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ نوجوان نسل نئے برانڈز کو آزمانے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔