لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس نے امریکی خلائی فورس کے لیے جدید موسمی سیٹلائٹ مشن خلا میں بھیج دیا ہے ۔ فالکن 9 راکٹ پیسیفک ٹائم کے مطابق صبح7بج کر25منٹ پر کیلیفورنیا کے وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے روانہ ہوا۔ فالکن 9 کی پہلی منزل بحفاظت زمین پر واپس آئی اورروانگی کے تقریباً آٹھ منٹ بعد وینڈن برگ کے لینڈنگ زون میں اتر گئی۔ کوڈ نام یو ایس ایس ایف-62 کے تحت مشن کے ذریعے ویدر سسٹم فالو آن ، مائیکرو ویو (ڈبلیو ایس ایف -ایم) سیٹلائٹ کو زمین کے نچلے مدار میں بھیجاگیا ہے،بعدازاں اسپیس ایکس نےسیٹلائٹ کے کامیابی سے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کی۔