لاس اینجلس(شِنہوا) اسپیس ایکس 14 مارچ کو اپنے سٹار شپ راکٹ کا تیسرا فلائٹ ٹیسٹ کرے گا جس کی ریگولیٹری منظوری باقی ہے۔
اسپیس ایکس کے مطابق تیسرے فلائٹ ٹیسٹ کا مقصد گزشتہ پروازوں میں حاصل کردہ نتائج کی بنیاد پردیگر مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہے، جس میں دونوں منزلوں تک راکٹ کی کامیاب پرواز، سٹار شپ کے پے لوڈ دروازے کا کھلنا اور بند ہونا، راکٹ کی سب سے بالائی منزل کے کوسٹ مرحلے کے دوران پروپیلنٹ کی منتقلی اور سٹار شپ کی کنٹرولڈ ری اینٹری شامل ہے۔ فلائٹ ٹیسٹ کے لیے نیا راستہ اختیار کیا جائے گا جس میں سٹار شپ کے بحر ہند پر واپس اترنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اسپیس ایکس کے مطابق، نئے فلائٹ پاتھ مشن سے ٹیم نئی تکنیک کی آزمائش کرے گی۔