• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسپرنگ فیسٹیول ٹی وی گالاکے سامعین اور ناظرین کی تعداد ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئیتازترین

February 10, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نئے قمری سال یا بہار تہوار کے آغاز کے موقع پر جمعہ کی رات نشر ہونے والےٹی وی گالا   کے شرکا اور اسے اپنی اسکرین پر دیکھنے والے ناظرین کی تعداد ریکارڈ بلندیوں پر پہنچ گئی۔

ریٹنگز اعدادوشمار کے مطابق  جمعہ کی نصف شب رات تک، تقریباً 67کروڑ90لاکھ لوگوں نے چائنہ میڈیا گروپ کی طرف سے پیش کیےجانے والے ٹی وی گالا کی براہ راست نشریات دیکھیں،جبکہ ٹی وی گالا کو  براہ راست دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 1ارب 50کروڑ رہی،جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12.69 فیصد زیادہ ہے۔

25کروڑ لوگوں نے اپنے موبائل فون کے ذریعے شو کی لائیو سٹریمنگ دیکھی،جبکہ موبائل فون  پر اس شو کو دیکھنے والوں کی مجموعی تعداد 42کروڑ رہی جو  2023 کے مقابلے میں بالترتیب 37.97 فیصد اور 57.58 فیصد زیادہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹی وی گالا پر16ارب سے زیادہ کے کمنٹس بھی کیے گئے ہیں۔