دمشق(شِنہوا) اسرائیل نے شام کے جنوبی علاقے میں فضائی دفاعی تنصیبات کو جمعہ کوفضائی حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ فضائی حملے مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 55 منٹ پر کیے گئے جن کامقصد جنوبی علاقے میں فضائی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔
بیان کے مطابق حملوں سے املاک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انسانی حقوق کے لیے شام کے مبصرادارے کے مطابق چھ سے زیادہ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی شام میں پروازیں کیں جنہوں ںے راڈار بٹالین کونشانہ بنایا ۔ ادارے کے مطابق شامی فضائی دفاع کی جانب سے اسرائیلی طیاروں کے خلاف کوئی مداخلت نہیں کی گئی۔