یروشلم(شِنہوا) اسرائیل نے مغربی کنارے کے شہر جنین میں حماس کے کمانڈرکو ایک کارروائی میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز اورداخلی سلامتی کے ادارے شن بیت نے ایک مشترکہ بیان میں کمانڈر کی شناخت وسیم حازم کے نام سے کی۔ اسرائیلی فوج کے مطابق حازم جنین میں حماس کا سربراہ اور اسرائیلیوں کے خلاف فائرنگ اور بم حملوں میں ملوث تھا۔ بیان کے مطابق حازم فائرنگ کے تبادلے میں ایک گاڑی میں مارا گیا جس میں اسلحہ موجود تھا۔حماس کے دو دیگر عسکریت پسند گاڑی سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ڈرون کے ذریعے مارے گئے۔