• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل میں جنوری، فروری کے دوران الیکڑک کاروں کی فروخت میں چینی برانڈزسرفہرست رہےتازترین

March 04, 2024

یروشلم(شِنہوا)اسرائیل میں سال 2024 کے پہلے دوماہ کے عرصے میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں چینی ساختہ بی وائی ڈی گاڑیاں سرفہرست رہی ہیں۔

یہ بات اسرائیل کی گاڑیوں کی درآمدی ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمارمیں بتائی گئی ہے۔

اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہےکہ بی وائی ڈی نے اسرائیل میں الیکٹرک گاڑیوں کےپانچ ماڈل متعارف کروارکھےہیں، جنوری اور فروری میں  کمپنی کی5ہزار290 گاڑیاں فروخت ہوئیں۔ گزشتہ سال ملک میں بی وائی ڈی کمپنی 15ہزار145 الیکٹرک کاروں کی فروخت کے ساتھ  پہلے نمبر پر رہی تھی۔

بی وائی ڈی نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں اسرائیل کی کل کاروں کی فروخت کی فہرست میں تیسری پوزیشن بھی حاصل کی جس میں الیکٹرک اور پٹرول سے چلنے والی دونوں کاریں شامل ہیں۔

فائل فوٹو،اسرائیل کے شہرتل ابیب میں ایک دکان پرگاہک بی وائی ڈی آتو 3 گاڑی کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

ایک اور چینی الیکٹرک کار سازکمپنی جیلی آٹو،2024کے پہلے دو ماہ میں اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں دوسرے نمبر پر رہی  اوراس دوران کمپنی کی جیومیٹری سی کومپیکٹ کراس اوور ماڈل کی 1 ہزار 626 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر برطانیہ میں قائم  چینی ملکیتی کارساز کمپنی ایم جی موٹر ہے ،جس نے جنوری  اور فروری میں پانچ ماڈلز کی کل 1 ہزار 376  گاڑیاں فروخت کیں۔

اعدادوشمارظاہرکرتے ہیں کہ  جنوری ، فروری میں اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت میں چینی برانڈز  کا 77.1 فیصد حصہ رہا جہاں مجموعی طور پر 11ہزار784 گاڑیاں فروخت ہوءیں۔