یروشلم (شِنہوا) چین کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی کی تیار کردہ الیکٹرک سب کمپیکٹ کراس اوور الیکٹرک کار کا ماڈل آتو3 اسرائیل میں 2024 کی پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں سرفہرست رہا۔
اسرائیل وہیکل امپورٹرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے جون مدت کے دوران اسرائیل میں اس ماڈل کے 7 ہزار 265 یونٹس فروخت ہوئے جو پٹرول یا بجلی سے چلنے والے کسی بھی ماڈل سے زائد ہیں۔ اسی مدت کے دوران چیک کا پیٹرول سے چلنے والا چھوٹی فیملی کارکا ماڈل اسکوڈا اوکٹاویا 4 ہزار 159 یونٹس کی فروخت کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔
بی وائی ڈی آتو اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جس کے پیش کردہ 6 ماڈلز کے 10 ہزار 178 یونٹس فروخت ہوئے۔
اسرائیل میں الیکٹرک کاروں کی فروخت کی فہرست میں بی وائی ڈی کے بعد چین کی ملکیتی برطانوی آٹومیکر ایم جی موٹر 5 ہزار 497 یونٹس کے ساتھ دوسرے نمبر ہے جبکہ امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے 3 ہزار 23 اور چینی آٹومیکر گیلی آٹو گروپ کی جیومیٹری سی کے 2ہزار 682 یونٹس فروخت ہوئے۔
اسرائیل میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں 26 ہزار 803 چینی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو اسرائیل میں فروخت شدہ الیکٹرک کاروں کا 68.31 فیصد ہے۔