• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسرائیل نے غزہ کی مرکزی راہداری کے ذریعے برآمدات پر 5 روزہ پابندی ختم کردیتازترین

September 08, 2023

غزہ(شِنہوا)اسرائیل کےحکام نے پانچ دن کی بندش کے بعد غزہ کی پٹی سے جانے والے تجارتی سامان کے لیے کریم شالوم سرحدی راہداری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے زیر انتظام رابطہ کار کمیشن نے جمعہ کو شِنہوا کو ایک پریس بیان میں بتایا کہ اسرائیل نے ہمیں باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے کہ کریم شالوم کے ذریعے سامان کی برآمدات اتوار کو دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

 فلسطینی اور اسرائیلی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے راہداری پر دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد منگل کے روز غزہ سے اسرائیل کو برآمدات کے لیے واحد راہداری کریم شالوم کے راستے غزہ جانے والے تجارتی سامان کو روک دیا تھا۔

اسرائیل نے غزہ میں مسلح فلسطینیوں پر مغربی کنارے کے عسکریت پسندوں کو اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں استعمال کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کرنے میں مدد کرنے کا الزام لگایا۔

 پانچ روزہ معطلی کے دوران غزہ میں مقیم تاجروں، کارکنوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالے کہ وہ اپنا فیصلہ واپس لے اورراہداری دوبارہ کھولے۔