غزہ(شِنہوا) اسرائیلی فوج شمالی غزہ کی پٹی کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ سے تقریباً تین ہفتوں تک جاری فوجی کارروائی کے بعد واپس چلی گئی۔
فلسطین ٹی وی کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے امدادی کارکنوں کوجبالیہ پناہ گزین کیمپ سے بڑی تعداد میں لاشیں ملی ہیں جہاں سے اسرائیلی فوج پیچھے ہٹ گئی ہے، علاقے میں سرچ اینڈ ریسکیوکا کام ابھی جاری ہے۔
غزہ میں محکمہ صحت کی طرف سے گزشتہ روزجاری ایک بیان کے مطابق،غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد36ہزار224 ہوگئی ہے۔