غزہ(شِنہوا) اسرائیلی فوج کے حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 96 فلسطینی جاں بحق اور172 زخمی ہوگئے،جس سےغزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 29ہزار878 ہوگئی۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے منگل کو ایک پریس بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 96 فلسطینی جاں بحق اور 172 زخمی ہوئےجس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 29ہزار878 اور زخمیوں کی تعداد 70ہزار215 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسزکی جانب سے ایمبولینسوں اور شہری دفاع کی ٹیموں تک رسائی میں رکاوٹ کی وجہ سے کچھ متاثرین ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع اورعینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پرفضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں متعددافراد ہلاک اورزخمی ہوئے۔ ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے رفح کے مرکز میں ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق اور دیگر زخمی ہوئے۔