غزہ(شِنہوا) اسرائیلی فوج کے غزہ شہر میں کویت اسکوائر کے قریب امداد کے منتظرفلسطینیوں پر حملے میں کم سے کم 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں دیگر 150 افراد زخمی ہوئے ہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ شہرکے الشفاء میڈیکل کمپلیکس لائے گئے درجنوں شہریوں کوہسپتال کی محدود طبی صلاحیتوں کی وجہ سے علاج کی سہولت میسرنہ آںے کا خدشہ ہے۔
عینی شاہدین نے بھی شِنہوا کو تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے رہائشیوں کے اجتماع پر گولیاں اور گولے برسائے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔