غزہ(شِنہوا)غزہ کی پٹی پرجاری اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 107 فلسطینی جاں بحق ہوگئے،جس سےفلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 29ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ میں قائم وزارت صحت نے پیر کوبتایاکہ اسرائیلی فوج کے حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 107 فلسطینی جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے۔
بیان کے مطابق،7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل اور حماس کے درمیان لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی کل تعداد 29 ہزار92 اور زخمیوں کی تعداد 69ہزار28 ہوگئی ہے۔