یروشلم(شِنہوا)اسرائیلی ٹینکوں اور پیدل افواج نے جمعرات کو صبح کے وقت شمالی غزہ کی پٹی پر حملہ کردیا۔
اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ فورسز نے شمالی غزہ کی پٹی میں ٹینکوں کا استعمال کرتے ہوئے "ٹارگٹڈ حملہ کیا"۔ بیان کے مطابق یہ حملہ "جنگ کے اگلے مراحل کی تیاریوں کا حصہ تھا،" جس میں اسرائیل غزہ میں زمینی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
آئی ڈی ایف نے کہا کہ چھاپے کے دوران فوجیوں نے "متعدد" عسکریت پسندوں، انفراسٹرکچر اور ٹینک شکن میزائل لانچ پوسٹوں کو نشانہ بنایا اور"میدان جنگ کی تیاری کے لیے کارروائیاں کیں ۔"
ایک بیان کے مطابق فوجی کارروائیوں کے بعد علاقے سے نکل کر اسرائیلی علاقے میں واپس آگئے۔
اسرائیلی جانب سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی اور فوجی حملہ کے اختتام پر علاقے سے نکل گئے۔
7 اکتوبر کو اسرائیل کی جانب سے حماس کے خلاف جنگ شروع کرنے کے بعد سے غزہ میں کم سےکم 6 ہزار 546 افراد جا ں بحق ہوچکے ہیں جب کہ حماس نے اسی دن جنوبی اسرائیل میں آبادیوں پر حملے کیے تھے۔