اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ اسرائیلی قیادت کا دو ریاستی حل کو مسترد کرنا ناقابل قبول ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے سلامتی کونسل کے اعلی سطحی کھلی بحث میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کے لیے امن کے حصول کا واحد قابل عمل راستہ ہے جو سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا بھی ایک اہم تقاضا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی قیادت کی طرف سے دو ریاستی حل کو مسترد کرنے اور فلسطین کے ریاست کے حق سے انکار کے بیانات پر شدید تشویش ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔ چینی ایلچی نے کہا کہ جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات بارے میں کوئی بھی بحث جس میں دو ریاستی حل کو نظر انداز کیا گیا ہو، ریت کا گھروندا بنانے کے مترادف ہوگی۔