اقوام متحدہ(شِنہوا) اقوام متحدہ کی سکیورٹی سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ میں تباہ کن تشدد اور اسرائیل کی جانب سے انخلا کے حالیہ احکامات سے کارروائیوں میں مزید خلل پڑنے کے باوجود امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے حفاظت و سلامتی گلس میچوڈ نے کہاکہ اقوام متحدہ فلسطینی شہریوں کو زندگی بچانے والی امداد پہنچانے کے لیے غزہ میں رہنے کے لیے پرعزم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ انسانی امداد کی فراہمی جاری ہے - یہ ایک زبردست کارنامہ ہے کیونکہ ہم خطرے کے باوجود آگے جا کر امدادی کارروائیاں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دوران انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ہے جو اقوام متحدہ کے لیے اب تک کا سب سے مہلک ترین حالات ہیں۔
انہوں نے بڑے پیمانے پر انخلا کے حالیہ احکامات کو اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے لیے ناقابل برداشت خطرات کی طویل فہرست کا تازہ ترین اقدام قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے زیادہ تر فلسطینیوں کی طرح ہمارے پاس بھی اپنے عملے کے لیے محفوظ جگہیں ختم ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے بڑے پیمانے پر پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع ہونے کے ساتھ ہی وقت اس سے بھی بدتر ہو سکتا ہے جس کے لیے عملے کی بڑی تعداد کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی ضرورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی افواج کی جانب سے انخلا کے احکامات کے سلسلے نے موجودہ سکیورٹی خطرات میں اضافہ کیا ہے اور محفوظ امداد کی فراہمی کی رفتار کو شدید متاثر کیا ہے۔
انڈر سیکریٹری جنرل نے کہا کہ یہ رکاوٹیں ہمارے کنٹرول سے باہر ہیں۔