• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اسٹریٹجک صنعتوں میں چین کے مرکزی ایس او ایز کی سرمایہ کاری میں پہلے 8ماہ میں 30 فیصد اضافہتازترین

October 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مرکزی زیرانتظام سرکاری اداروں (ایس او ایز) کی اسٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہوا۔

 ریاستی کونسل کے سرکاری اثاثوں کی نگرانی اور انتظامی کمیشن  نے بتایا کہ اس مدت کے دوران اس طرح کی سرمایہ کاری 840 ارب یوآن (تقریباً116ارب99کروڑ ڈالر) سے زیادہ رہی۔    کمیشن کے تحقیقی مرکز کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال، سٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں میں مرکزی ایس او ایزکی سرمایہ کاری ان اداروں کی جانب سے کی گئی مجموعی سرمایہ کاری کے 20 فیصد سے زیادہ تھی۔