• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

استنبول چرچ حملے میں داعش کے ارکان ملوث تھے: ترک وزیر داخلہتازترین

January 29, 2024

استنبول (شِہنوا)ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے کہا ہے کہ استنبول چرچ حملے میں گرفتار دو مشتبہ افراد داعش کے ارکان ہیں۔

یرلی کایا نے استنبول پولیس ڈائریکٹوریٹ میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ دونوں مشتبہ افراد غیر ملکی شہری ہیں  جن میں سے ایک کا تعلق  تاجکستان اور دوسرا کا  روس سے ہے  اور دونوں  داعش کے رکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس یونٹوں نے استنبول بھر میں 30 مختلف  مقامات پر کارروائیاں کیں اور 47 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ قتل میں ملوث  دو مشتبہ افراد کو بالآخر اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات  10 بجے ایک پتے پر چھاپے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

حملہ آوروں نے مقامی وقت کے مطابق صبح تقریبا 11 بج کر 40 منٹ پر شہر کے یورپی حصے میں واقع ضلع سرییر میں سانتا ماریا چرچ پر حملہ کیا جس میں اتوار کے اجتماع کے دوران ایک ترک شہری ہلاک ہو گیا۔