• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

استنبول میں بم حملے کا ذمہ دار گرفتارتازترین

November 15, 2022

استنبول(شِنہوا)ترک وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے پیر کی صبح بتایا کہ پولیس نے استنبول بم حملے کے مجرم کو گرفتار کر لیا ہے۔ مہلک بم حملے میں 6 افراد ہلاک اور 81 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

 

سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو نے سلیمان سویلو کے حوالے سے بتایا کہ حملہ کرنیوالے اور بم چھوڑنے والے شخص کو ہمارے استنبول پولیس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں نے حراست میں لے لیا ہے۔

 

گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجکر 20 منٹ(رات 8 بجکر 20 منٹ پاکستانی وقت) پر استنبول کے یورپی حصے میں رش والے استقلال ایونیو پر دھماکہ ہوا تھا۔

سلیمان سویلو نے بتایا کہ پولیس نے حملے سے مبینہ تعلق پر 21 دیگر افراد کو بھی حراست میں لیا ہے۔

 

سلیمان سویلو نے بتایا کہ ہمارے اندازے کے مطابق مہلک دہشت گردانہ حملے کا حکم شمالی شام میں عین العرب سے آیا تھا جہاں پی کے کے/ وائے پی جی کا شامی ہیڈکوارٹرز قائم ہے۔

 

ترک وزیر نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے) اور شام میں اس کی شاخ کرد پیپلز پروٹیکشن یونٹس(وائے پی جی) کا حوالہ دیا، دونوں تنظیموں کو ترکی میں دہشتگرد تنظیمیں قرار دیا جا چکا ہے۔

سویلو نے کہا کہ ترکی اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف جوابی کارروائی کرے گا۔