• Portland, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

اطالوی وزیر اعظم چین کا دورہ کریں گیتازترین

July 25, 2024

بیجنگ(شِنہوا) اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی 27 سے 31 جولائی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گی۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کے مطابق  وزیراعظم لی چھیانگ نے  جارجیا میلونی کو دورے کی دعوت دی تھی۔ ماؤ ننگ نے جمعرات کو  باقاعدہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ میلونی سے ملاقات کریں گے، وزیر اعظم لی اور اعلیٰ قانون ساز ژاؤ لیجی سے اطالوی وزیر اعظم کے باضابطہ مذاکرات ہوں گے جن میں  دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔  ترجمان نے کہا کہ دونون ممالک نے جامع تزویراتی شراکت داری کے تحت قریبی اعلیٰ سطحی رابطوں کو برقرار رکھا ہے اور مختلف شعبوں میں باہمی مفاد پرمبنی  تعاون کے خاطر خواہ نتائج حاصل کیے گئے ہیں۔  ماؤ نے مزید کہا کہ چین-اٹلی تعلقات میں مستحکم ترقی سے  دونوں ممالک اورعوام کے مشترکہ مفادات  حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ   دونوں تہذیبوں کے درمیان تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے  کے عمل کو فروغ حاصل ہوا ہے۔