• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بہاماس کا پارلیمانی وفد 7 اپریل سے چین کا دورہ کرے گاتازترین

April 05, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی کی دعوت پر براعظم شمالی امریکہ کے جزیرہ نما ملک بہاماس کی پارلیمنٹ کا ایک وفد7 سے 13 اپریل تک چین کا دورہ کرے گا۔

بہاماس کی پارلیمنٹ  کی اسپیکر پیٹریشیا ڈیوکس اور بہامین پارلیمنٹ کی سینیٹ کی صدر جولی لا شیل ایڈرلی مشترکہ طور پر وفد کی قیادت کریں گی۔