• The Dalles, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

باہمی مفید تعاون کے لئے مزید غیر ملکی دوستوں کو خوش آمدید کہیں گے، چینتازترین

May 24, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حال ہی میں چین اور دیگر ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ چین مزید غیر ملکی دوستوں کی آمد ، متحرک اور باہمی مفید تعاون کے مواقع تلاش کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

ترجمان وانگ وین بن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک خبر پرردعمل دیتے ہوئے کہی۔

اطلاعات کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین میں سفری دوروں کے لیے 14 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کی آمد و رفت ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 117.8 فیصد زائد ہے۔

وانگ نے کہا کہ پروازوں کی بحالی، آمد میں سہولت کے اقدامات پر عمل درآمد اور باہمی ویزا استثنیٰ رکھنے والے ممالک کی تعداد میں اضافے سے چین اور دیگر ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے بڑھے ہیں۔

وانگ نے کہا کہ غیر ملکیوں کے لئے چین آمد آسان بنانے کی غرض سے کروزبحری جہازوں پر غیر ملکی سیاحتی گروپوں کے لئے ویزا اصلاحات اور ویزا فری داخلہ سمیت کئی اقدامات پر عمل درآمد کیا اور غیر ملکی مسافروں کو درپیش موبائل ادائیگی جیسی مشکلات کو فعال طریقے سے حل کیا گیا۔

وانگ نے مزید کہا کہ چین اور دیگر ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے میں سہولت نے عالمی سیاحت اور بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تبادلے کی بحالی  کو ٹھوس انداز میں فروغ دیا اور لوگوں کے درمیان عوامی تبادلے اور باہمی تفہیم میں اضافہ ہوا۔

وانگ نے کہا کہ توقع ت ہے کہ مستقبل میں چین اور باقی دنیا کے درمیان نزدیکیاں مزید بڑھیں گی۔ چین مزید غیر ملکی دوستوں کو ملک میں آمد، چین اور دیگر ممالک کے درمیان تبادلوں کی مزید داستانیں رقم کرنے ، متحرک اور باہمی مفید تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔