• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بارسلونہ بندرگاہ پرنیو وہیکل ٹرمینل چینی کاروں کی درآمد کیلئے سہولت فراہم کریگاتازترین

July 05, 2024

بارسلونہ(شِنہوا)کاریں بنانے والی کمپنی اوموڈا کے ایک لاجسٹکس مینیجر نے کہا ہے کہ سپین کی شمال مشرقی بندرگا ہ بارسلونہ میں تعمیر کیا گیا نیو وہیکل ٹرمینل یو رپی مارکیٹ میں چین کی تیار کردہ الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز)کی درآمد کیلئے سہولت فراہم کرے گا۔

یورپی مارکیٹ میں چین کی تیار کرد ای ویز کی مانگ اضا فے کے باعث سپین کی اس بڑی بندرگا ہ پر تیسرے ٹرمینل کی تعمیر کی اجازت دی گئی  ہے اس اقدام کا چینی اور ہسپانوی آٹوموٹیو اور لاجسٹکس شعبے نے خیر مقدم کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بارسلونا پورٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بندر گاہ  کے پرنس آف  سپین پیئر پر نئے ٹرمینل کی تعمیر کے معاہدے کے لیے 2027 تک ٹینڈر جاری کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ 

چین کے چیری آٹو گروپ کا حصہ اوموڈا  سپین کے لاجسٹک مینیجر ایملیو گومز نے اس خبر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بارسلونا چین میں تیار کردہ کاروں کو درآمد کرنے کے لئے مثالی جگہ ہے۔