• Columbus, United States
  • |
  • Aug, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بھارت میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 9 افراد ہلاک، 50 زخمیتازترین

August 26, 2023

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں سٹیشن پر کھڑی ایک ٹرین کی بوگی میں سلنڈر دھماکے سے آتشزدگی کے باعث  کم سے کم 9 افراد ہلاک اور تقریباً 50 زخمی ہو گئے۔

 یہ حادثہ ہفتہ کوریاست کے مدورائی ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا۔ تمام ہلاک شدگان زائرین تھے جن کا تعلق شمالی ریاست اتر پردیش سے تھا۔

ٹرین کی پرائیویٹ کوچ ہفتہ کو اتر پردیش سے آئی تھی اور ریلوے سٹیشن کے قریب کھڑی تھی۔ سدرن ریلوے کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈر کوچ کے اندر غیر قانونی طور پر لے جایا جا رہا تھا جو پھٹ گیا۔

سدرن ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نجی بوگی میں مسافروں نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر اسمگل کیا جس کی وجہ سے آگ لگی جبکہ آگ لگنے پر بہت سے مسافر کوچ سے باہر نکل گئے۔